ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور: پی یوسی نصاب میں تبدیلی: دوبارہ امتحان دینے والے طلبہ ہوگئے پریشان

مینگلور: پی یوسی نصاب میں تبدیلی: دوبارہ امتحان دینے والے طلبہ ہوگئے پریشان

Sun, 08 Mar 2020 18:52:35    S.O. News Service

منگلورو8/مارچ (ایس او نیوز) امسال پی یو سی سال دوم کے امتحانی پرچے نئے نصاب کے مطابق ترتیب دئے گئے ہیں جس سے دوبارہ امتحان لکھنے والے سابقہ طالب علموں کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اور ہر طرف سے اس کے خلاف آوازیں اٹھائی جارہی ہیں۔

 طلبہ کا ایک الزام یہ بھی ہے کہ اس مرتبہ سائنس (فزیکس) کا پرچہ بہت ہی سخت تھا۔ خیال رہے کہ بنٹوال تعلقہ کے ایک ذہین طالب علم نے مبینہ طور پر امتحانی پرچہ سخت ہونے کی وجہ سے مارکس کم ملنے  کا خطرہ محسوس کرتے ہوئے خودکشی کرلی تھی۔

 دوسری طرف دوبارہ امتحان میں شریک ہونے والے سابقہ نصاب کے طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں نئے نصاب کے مطابق سوالات کا پرچہ دئے جانے کی بات امتحان گاہ میں داخل ہونے کے بعد ہی پتہ چلی تھی۔جبکہ پی یو ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ایک کنگاولّی کا کہنا ہے کہ دوبارہ امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ کو بہت پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا کہ اس مرتبہ سوالات کے پرچے نئے نصاب کے مطابق ہی بنائے جائیں گے۔


Share: